ٹک ٹاک نے کری ایٹرز کو بااختیار بنانے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرا دیے

ٹک ٹاک نے اپنے پلیٹ فارم کو مزید محفوظ اور معاون بنانے کے لیے کئی نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں، جن کا مقصد صارفین، خاص طور پر پاکستانی کری ایٹرز، کو زیادہ کنٹرول اور تحفظ فراہم کرنا ہے۔ ان فیچرز کے ذریعے کری ایٹرز اپنی تخلیقی صلاحیتوں پر بہتر توجہ دے سکتے ہیں، مداحوں کے ساتھ مؤثر رابطہ قائم کر سکتے ہیں اور پلیٹ فارم پر منفی رویوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
ان ہی اقدامات کے تحت ٹک ٹاک نے “کری ایٹر کیئر موڈ” کے نام سے ایک نیا فیچر شامل کیا ہے، جو کری ایٹرز کو اپنے کمنٹس سیکشن کو بہتر طریقے سے منظم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ فیچر فعال ہونے پر خودکار طور پر ایسے تبصرے چھپا دیتا ہے جو ہراسانی، توہین یا فحش نوعیت کے ہوں، خاص طور پر وہ کمنٹس جو کری ایٹرز پہلے رپورٹ یا حذف کر چکے ہوں۔
اس نئے فیچر کی بدولت کری ایٹرز کو غیر مناسب تبصروں کی نگرانی میں وقت ضائع کرنے کے بجائے اپنے مواد کی تیاری پر زیادہ توجہ دینے میں آسانی ہوگی۔ “کری ایٹر کیئر موڈ” جدید اسمارٹ ٹیکنالوجی پر مبنی ہے جو ہر کری ایٹر کے تجربے سے سیکھ کر ان کے لیے زیادہ مثبت اور محفوظ کمیونٹی کا ماحول پیدا کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں