آئل ٹینکر دھماکا

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گرد افغان شہری نکلے

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کیڈٹ کالج وانا پر ہونے والے حملے میں ملوث تمام دہشت گرد افغان شہری تھے، جنہوں نے یہ کارروائی افغانستان میں تیار کیے گئے منصوبے کے تحت انجام دی۔ اس حملے کا حتمی حکم فتنۃ الخوارج کے سربراہ خارجی نور ولی محسود نے دیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد کارروائی کے دوران مسلسل افغانستان سے دی جانے والی ہدایات پر عمل کرتے رہے۔ حملے کی منصوبہ بندی خارجی نامی شخص زاہد نے کی، جبکہ نور ولی محسود کے حکم پر اس کی ذمہ داری ’’جیش الہند‘‘ کے نام سے قبول کی گئی۔
مزید بتایا گیا کہ نور ولی محسود نے فتنۃ الخوارج (کالعدم ٹی ٹی پی) کو اس حملے سے الگ ظاہر کرنے کی کوشش کی، اسی لیے حملے کے دوران بنائی گئی ویڈیو میں دہشت گرد بار بار ’’جیش الہند‘‘ کا نام دہراتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں