بابراعظم اور محمد رضوان کے ون ڈے میں ریکارڈز، کھلاڑیوں و اسٹاف کا بھرپور جشن

اسلام آباد ۔پاکستانی ٹیم نے ڈریسنگ روم میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی کامیابیوں کا بھرپور انداز میں جشن منایا۔ بابر اعظم کی ون ڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کے سنگِ میل پر ساتھی کھلاڑیوں اور ٹیم اسٹاف نے خصوصی خوشی کا اظہار کیا، جبکہ محمد رضوان کے 100 ون ڈے میچ پورے ہونے پر بھی نہایت گرمجوشی سے مبارک باد دی گئی۔

اس موقع پر دونوں کھلاڑیوں کے لیے کیک کاٹنے کی تقریب رکھی گئی، جہاں ٹیم کے ماحول میں قہقہے گونجتے رہے اور کھلاڑیوں نے دل کھول کر داد دی۔

یاد رہے کہ بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف جاری سیریز میں تقریباً دو سال بعد سنچری اسکور کی، جس کے ساتھ وہ 20 سنچریاں بنا کر سابق اوپنر سعید انور کے برابر جا پہنچے ہیں۔ پاکستان نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو کلین سوئپ کرتے ہوئے وائٹ واش مکمل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں