اقرار الحسن نے یوٹرن لے لیا

معروف اینکر اقرار الحسن اپنی تین بیگمات کے ساتھ خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں، انہوں نے اب اپنے معاشی معاملات کے حوالے سے یوٹرن لیا ہے۔

اپنے پروگرام میں جرائم اور اس میں ملوث افراد کو منفرد طریقے سے بے نقاب کرنے والے اقرار الحسن کے پاکستان میں ہزاروں مداح ہیں۔

انہوں نے گزشتہ انٹرویو میں اپنے معاشی حالات کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ وہ کرائے کے گھر میں رہائش پذیر ہیں اور مستقبل میں اپنا گھر بنانے کیلیے کوشاں ہیں۔

اقرار الحسن نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے کبھی اپنا گھر نہیں خریدار اور ہمیشہ سے ہی کرائے کے گھر میں رہے جبکہ صحافتی کیریئر کا آغاز بھی کرایے کے گھر سے کیا جبکہ اُن کا تعلق متوسط خاندان سے ہے۔

اینکر نے بتایا تھا کہ انہوں نے کیریئر کے دوران بہت زیادہ جدوجہد کی اور اسی وجہ سے وہ اپنا گھر نہیں بناسکے جبکہ وہ جلد اپنا گھر بناکر اس میں شفٹ ہوجائیں گے۔

اقرار الحسن لاہور میں تین بیگمات قرت العین، عروسہ، فرح اور بیٹے پہلاج کے ساتھ ایک ہی علاقے کے علیحدہ علیحدہ گھروں میں رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں