بھارتی فضائیہ کے لڑاکے طیارے کے دبئی میں ایئر شو کے دوران گر کر تباہ ہونے سے دنیا بھر میں مودی سرکار کو سبکی اُٹھانا پڑی ہے۔
انڈین ایئر فورس کے تیجس طیارے کے گرنے سے جہاں بھارتی فوج کی اہلیت اور قابلیت کی قلعی کھل گئی وہیں بھارت کو جانی اور مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔
طیارہ حادثے سے دنیا بھر میں مودی سرکار اور بھارتی فضائیہ کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ جس کا خمیازہ بھارتی ایئروناٹک کمپنی کو بھی بھگتنا پڑا ہے۔
بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس دبئی میں مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر10منٹ پر گرا جس کے بعد تیزی سے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے شیئرز بھی گرنے لگے اور اب تاریخ کی بدترین سطح پر آچکے ہیں۔











