معروف ڈانسر مہک ملک نے پی ایس ایل فیصل آباد کی ٹیم خرید لی؟

پاکستانی سوشل میڈیا پر گزشتہ چند دنوں سے یہ دعویٰ گردش کررہا ہے کہ معروف ٹرانس جینڈر ڈانسر اور ٹک ٹاک شخصیت مہک ملک نے پاکستان سپر لیگ (PSL) کی نئی فیصل آباد فرنچائز خرید لی ہے، اور وہ مبینہ طور پر پی ایس ایل ٹیم کی پہلی ٹرانس جینڈر مالک بن گئی ہیں۔

یہ خبر بڑی تعداد میں صارفین شیئر کر رہے ہیں اور کئی لوگ اسے ایک بڑی سماجی تبدیلی کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔

آن لائن پوسٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مہک ملک نے فیصل آباد کی نئی پی ایس ایل ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کرلیے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق مہک ملک اپنی ’شہرت اور نوجوانوں میں مقبولیت‘‘ کو فرنچائز میں لانا چاہتی ہیں، اور پی ایس ایل انتظامیہ اس پیش رفت کا خیرمقدم کر رہی ہے۔

کچھ پوسٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مہک ملک کی ملکیت ’’پاکستان میں کھیلوں کے شعبے میں صنفی شمولیت کی بڑی مثال‘‘ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں