وزیراعظم کی سہ ملکی سیریز کے کامیاب انعقاد پر محسن نقوی اور کرکٹ بورڈ کی تعریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی اور کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔

وزیراعظم نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف جیت پر قوم کو مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے تمام کھلاڑیوں نے اس پوری سیریز کے دوران بہترین پرفارمنس دی، سری لنکا اور زمبابوے کے کھلاڑیوں نے پوری پاکستانی قوم کے دل جیت لیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں