پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سہ فریقی سیریز جیت لی

پاکستان نے سری لنکا کو فائنل میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 115 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 37 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ صائم ایوب 36، صاحبزادہ فرحان 23، کپتان سلمان آغا 14 اور فخر زمان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

محمد نواز 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے پراون رتنائیکے نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایشان ملنگا اور ونندو ہسارنگا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا 20 ویں اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا نے آغاز اچھا نہ ملا ایک آؤٹ ہونے کے بعد 64 رنز کی شراکت قائم ہوئی جو ٹوٹتے ہی لنکن ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کا ڈھیر ثابت ہوئی اور 7 کھلاڑی صرف 16 رنز ہی بناسکے۔

سری لنکا نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 20 کے مجموعی اسکور پر شاہین آفریدی نے پاتھم نسانکا کو 11 کے انفرادی اسکور پر پویلین بھیج دیا۔

اس کے بعد محمد نواز نے سری لنکن بلے بازوں کی 64 رنز کی پارنٹر شپ کو توڑا اور کوشل مینڈس کو 14 کے انفرادی جبکہ 84 کے مجموعی اسکور پر پویلین بھیج دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں