پوپ لیو چہاردہم کی یورپ اور امریکا میں بڑھتی ہوئی اسلامو فوبیا پر سخت تنقید

پوپ لیو چہاردہم نے یورپ اور امریکا میں بڑھتے ہوئے اسلام مخالف جذبات، نسل پرستی اور مہاجرین کے خلاف سیاسی مہمات پر شدید تنقید کا اظہار کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ لیو چہاردم نے یہ گفتگو ترکیہ اور لبنان کے دورے سے روم واپسی کے لیے پرواز میں صحافیوں سے کی۔

خیال رہے کہ یہ پوپ لیو چہاردہم کا رواں برس مئی میں پاپائیت سنبھالنے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اسلامو فوبیا دراصل ڈر اور خوف کی سیاست کا نتیجہ ہے اور اسے وہ لوگ ہوا دیتے ہیں جو مہاجرین کے داخلے کے خلاف، قوم پرستی اور نسلی امتیاز کی سیاست کو فروغ دیتے ہیں۔

70 سالہ پوپ لیو چہاردہم نے کہا اسلام سے ڈر یا خوف ان لوگوں کی جانب سے پیدا کیا جاتا ہے جو چاہتے ہیں کہ دوسرے مذہب، دوسری نسل یا دوسرے ملک سے آنے والوں کو باہر رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں