آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں صائم ایوب نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تمام فارمیٹس کی تازہ رینکنگ جاری کردیں جس کے مطابق صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی فہرست میں سکندر رضا کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز کی فہرست میں بھارت کے ورون چکرورتھی پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔
پاکستان کے ابرار احمد چار درجے ترقی سے چوتھی اور محمد نواز دو درجے ترقی سے گیارہویں پوزیشن پر آگئے۔
شاہین آفریدی کی اٹھارہویں پوزیشن برقرار ہے۔ سفیان مقیم چار درجے تنزلی سے بتیسویں اور سلمان مرزا چار درجے ترقی سے چونتیسویں پوزیشن پر آگئے۔
صائم ایوب بارہ درجے کی چھلانگ لگا کر انتالیسویں پوزیشن پر آگئے۔











