شارجہ کے حکام نے جعلی برطانوی ویزوں پر سفر کرنے کی کوشش کرنے والے پانچ پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرکے ڈیپورٹ کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ پانچوں افراد برطانیہ جانے کے لیے جعلی سفری دستاویزات استعمال کر رہے تھے جو مبینہ طور پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کی مدد سے تیار کی گئی تھیں۔
پانچوں مسافر اس سال لاہور سے ملائیشیا وزٹ ویزوں پر بھی سفر کرچکے تھے لیکن اس بار شارجہ میں امیگریشن حکام نے ان کے ویزوں کی جانچ کے دوران جعل سازی پکڑلی۔
جس پر انھیں شارجہ میں تحویل میں لیا گیا اور پوچھ گچھ کے بعد فوری طور پر پاکستان واپس بھیج دیا گیا جہاں لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا۔











