گڈز ٹرانسپورٹرز نے پنجاب حکومت سے مذاکرات کے بعد ملک گیر پہیہ جام ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات ہوئے جو کہ کامیاب ہوگئے جس کے بعد متحدہ ایکشن کمیٹی عصمت اللّٰہ نیازی اور وزیر ٹرانسپورٹ نے پریس کانفرنس کی۔
وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے بعد مذاکرات جاری تھے، ٹریفک آرڈیننس 2025ء سے پہلے مذاکرات نہیں ہوئے، ٹریفک آرڈیننس 2025ء کو فی الحال منسوخ کررہے ہیں، کمیٹی بنادی ہے مسائل کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دیدی ہے
جرمانوں کو معطل کیا جارہا ہے۔
چیئرمین متحدہ ایکشن کمیٹی عصمت اللہ نیازی نے کہا کہ عام عوام ہوں یا سرکاری سب پر قانون لاگو ہے، پنجاب کے کسی بھی شہر میں قوانینِ پر عمل داری ضروری ہے، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہڑتال ختم ہونے جارہی ہے، کل بارہ بجے سے کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر اجلاس شروع ہوگا۔
عصمت اللہ نیازی نے کہا کہ وزیر ٹرانسپورٹ کی یقین دہانی پر ہڑتال موخر کررہے ہیں، کمرشل گاڑیوں کے چالان نہیں ہوں گے، چالان پر جرمانوں کی شرح کمیٹیاں طے کریں گی، کاغذات مکمل ہوں گے تو گاڑی کا چالان نہیں ہوگا، تھانوں میں گاڑیاں بند نہیں ہوں گی مقدمات درج نہیں ہوں گے۔ ہمارے مسائل انتظامیہ نے حل کردیے ہیں۔











