آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مصروف بیچ پر مسلح حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی میں واقع بونڈی بیچ پر دو مسلح افراد نے اُس وقت اندھا دھند فائرنگ کی جب وہاں پر یہودیوں کا مذہبی تہوار حنوکا منایا جارہا تھا اور لوگ بڑی تعداد میں جمع تھے۔

حملہ آور ایک اونچے مقام پر پہنچے اور سیدھی فائرنگ کرتے رہے جس کے نتیجے میں 37 افراد زخمی جبکہ 11 ہلاک ہوئے۔

آسٹریلوی پولیس نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت مان ہارون مونس کے نام سے ہوئی جس کا تعلق ایران سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہری کے دبوچنے کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے حملہ آور کی شناخت نوید اکرم کے نام سے ہوئی اور وہ آسٹریلیا کے جنوب مغربی علاقے کا رہائشی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں