علیمہ خان نے عمران خان کی ورزش کرنے کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کو اصلی قرار دے دیا

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی عمران خان کی تصویر کو اصلی قرار دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا ٹاک کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا جو جو جج انصاف آئین اور قانون مطابق نہیں کر سکتا وہ جگہ خالی کر دے،جو جو بانی کی رہائی چاہتا ہے۔

ہماری ٹیم کا حصہ ہے،علیمہ خان گروپ اور بشری بی بی گروپ ایجنسیوں کا پھیلایا پروپیگنڈا ہے، شیر افضل مروت کو سنجیدہ لینے والوں پر حیرانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا یے، بانی کی ایک تصویر سوشل میڈیا آئی ہے،پرانی مگر لگتا ہے اصل تصویر ہے،میڈیا بھی اس کی تصدیق کرے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ پر بھی ایجنسیوں کے ساتھ روابط کے الزام لگے ہیں، سوال پر جواب میں علیمہ خان کا کہنا تھا کس ایجنسی کا؟ ایم آئی کا آئی ایس آئی کا؟، یہ ساری ہماری اپنی ایجنسیاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں