معروف آسٹریلوی اداکارہ ریکل کارپانی طویل علالت کے بعد 45 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی گئی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ ٹونی اور گیل کارپانی کی جانب سے سے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ ہماری خوبصورت بیٹی اور آسٹریلوی اداکارہ ریکل کارپانی، طویل عرصے سے دائمی بیماری کے خلاف جدوجہد کے بعد، اتوار 7 دسمبر کو انتقال کرگئیں‘۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا ’ان کی آخری رسومات 19 دسمبر جمعہ کو قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی موجودگی میں ادا کی جائیں گی، تمام چاہنے والوں سے اس مشکل وقت میں پرائیوسی کی درخواست کی جاتی ہے‘۔











