پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے کہا ہے کہ انہوں نے اور ان کے بھائی سلیمان نے اپنے ویزے کے لیے درخواست دی ہے اور وہ دونوں جنوری میں پاکستان کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بات برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔
قاسم اور سلیمان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ عمران خان کی بہنوں کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرانے سے ایک بار پھر انکار کردیا گیا، پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ حکام نے واٹر کینن سے کیمیکل ملا پانی پھینکا۔
عمران خان کے اہل خانہ اور پارٹی نے ان حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے جن میں سابق وزیر اعظم کو جیل کے اندر رکھا جا رہا ہے۔











