پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن میں بھرپور انداز سے حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس ہوا، میٹنگ کی صدارت صدر اسلام آباد ریجن عامر مسعود مغل نے کی۔
ریجنل سیکرٹری اور چیئرمین بلدیات کمیٹی ملک عامر علی اعوان سمیت سینیئر قیادت نے شرکت کی۔ سینیٹر فوزیہ ارشد، شعیب شاہین، سید فرزند شاہ اور علی بخاری بھی میٹنگ میں شریک ہوئے۔











