پاکستان شوبز کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے اپنی زندگی کا ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے اور وکالت کی تعلیم کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔
اس خوشی کے موقع پر ان کے قریبی دوستوں نے ایک سرپرائز گریجویشن پارٹی کا اہتمام کیا، جس کی جھلکیاں اب سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
میرب علی نے انسٹاگرام پر اپنی گریجویشن پارٹی کی تصاویر اور مختصر ویڈیوز شیئر کیں، جن میں وہ دوستوں کے ہمراہ خوشی مناتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔
تصاویر کے ساتھ اداکارہ نے ایک جذباتی کیپشن بھی لکھا، جس میں انہوں نے کہا کہ دوستوں کی جانب سے اچانک دی گئی یہ خوشی ان کے لیے واقعی یادگار بن گئی ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کی بے حد شکر گزار ہیں۔











