آئی پی ایل سے نکالے گئے مستفیض الرحمان پی ایس ایل میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
ذرائع کے مطابق مستفیض الرحمان سمیت آٹھ بنگلا دیش کرکٹرز پی ایس ایل کھیلنے کے خواہاں ہیں اور انہوں نے اپنی رجسٹریشن کروالی ہے۔
پی ایس ایل رجسٹریشن میں بنگلادیش کے کرکٹرز کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔ اب تک پی ایس ایل الیون سیزن کے لیے رجسٹریشن کرانے والوں میں مستفیض الرحمان، شکیب الحسن شامل ہیں۔ان کے ساتھ توحید ہردوائے، تسکین احمد، رشاد حسین بھی فہرست کا حصہ ہیں ۔تنزید الحسن، محمود اللہ ریاض، حسن محمد کی بھی رجسٹریشن کرائی گئی ہے۔











