انگلش اسکواش اسٹار ٹوری ملک کراچی میں مداحوں کی محبتوں کا مرکز بن گئیں

کراچی اوپن انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی انگلینڈ کی اسکواش اسٹار ٹوری ملک کراچی میں مداحوں کی محبتوں کا مرکز بن گئیں۔

ڈیفنس اتھارٹی کریک کلب کے آصف نواز اسکواش کمپلیکس میں ٹوری ملک مداحوں میں گھل مل گئیں، ٹوری ملک ایک ننھی بچی کو گود میں اٹھاکر اس کے ساتھ کھیلتے ہوئے پاکستانی خواتین کے ساتھ خوش گپیاں کرتی رہیں۔

21 سالہ ٹوری ملک کے والد کامران ملک پاکستان نژاد برطانوی شہری ہیں جبکہ ان کی والدہ سوزن ملک کا تعلق انگلینڈ سے ہے، عالمی اسکواش میں ملک فیملی کے نام سے مشہور اس گھرانے کے دیگر بچے بھی اسکواش کھیلتے ہیں۔

2019ء میں 15 برس کی عمر میں پروفیشنل اسکواش کھلاڑی بن جانے والی ٹوری ملک اب تک 18 انٹرنیشنل مقابلوں کے فائنل میں رسائی پا چکی ہیں جبکہ وہ 9 ٹائٹلز جیت چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں