الیکشن کمیشن کی جانب سے ان ارکانِ سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں جنہوں نے اپنے اثاثوں کے گوشوارے ابھی تک جمع نہیں کرائے، کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات مجوزہ فارم B پر الیکشن ایکٹ کی سیکشن 137 کے تحت آج مورخہ 15 جنوری 2026 تک الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔ گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں 16 جنوری 2026 سے متعلقہ اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔ اس ضمن میں گوشواروں کی وصولی کے لیے الیکشن کمیشن میں پولیٹکل فنانس ونگ (کہسار بلاک ) کے دفاتر آج رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔











