وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسنگ پرسنز ٹوٹل فراڈ ہے اور پورے ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے، زیادہ تر لاپتہ افراد کالعدم بی ایل اے کے ممبران ہیں۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا زیادہ تر لاپتہ افراد کالعدم بی ایل اے کے ممبران ہیں، جب دہشتگرد مارے جاتے ہیں تو ثابت ہوتا ہے کہ ان کا نام لاپتہ افراد میں شامل ہے، ان کے لواحقین لاپتہ افراد کا الاؤنس بھی لیتے ہیں اور یہ لوگ چھوٹے بچوں اور خواتین کو استعمال بھی کر رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ کل کے حملوں میں 2 جگہ خواتین کو استعمال کیا گیا، یہ ہمیں دوبارہ معاشی اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں، جو لوگ گرفتار کیے گئے ہیں ان کے انکشافات سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے، بی ایل اے ایک فارن فنڈڈ دہشت گرد تنظیم ہے، یہ دیگرمما لک میں بھی ہے۔











