سوشل میڈیا پر اداکارہ لائبہ خان سے متعلق یہ افواہ گردش کر رہی ہے کہ وہ ایک ایسے شخص سے شادی کر رہی ہیں جو پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔
اداکارہ لائبہ خان جنہوں نے چند روز قبل ہی اپنے شوہر سے متعلق تفصیلات مداحوں سے شیئر کی ہیں۔
سوشل میڈیا پر لائبہ خان کی شادی سے متعلق افواہوں کا بازار گرم ہے اور کئی غیر مصدقہ دعوے گردش کر رہے ہیں۔
جب سے لائبہ خان نے اپنے شوہر کے ساتھ آفیشل تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، بعض افراد کی جانب سے ان کے شوہر پر تنقید کی جا رہی ہے اور منفی تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
اداکارہ کے بارے میں یہ افواہ گردش کر رہی ہے کہ وہ ایک ایسے شخص سے شادی کر رہی ہیں جو پہلے سے شادی شدہ ہے اوران کی ایک بیٹی بھی ہے۔











