کھیل کے میدان میں پاکستان اور بھارت ایک بار پھر ٹکرانے کو تیار

پاکستان اور بھارت کا ساف انڈر 20 فٹبال چیمپین شپ میں ٹکراؤ ہوگا، دونوں روایتی حریف 26 مارچ کو مالدیب کے نیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں مد مقابل آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی گرما گرمی کے باعث کھیل کے میدان میں سرد مہری کا شکار پاکستان اور بھارت کاایک بار پھر آمنا سامنا ہوگا،23 مارچ سے4 اپریل تک مالدیپ کی میزبانی میں کھیلے جانے والی ساف انڈر 20 فٹ بال چیمپین شپ میں 7 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں