ایس ای سی پی کے تحت جنوری 2026 میں 3,881 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن

اسلام آباد، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے جنوری 2026 کے دوران 3,881 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی۔ اس مہینے میں رجسٹر ہونے والی 82 نئی کمپنیوں میں چین، امریکہ، افغانستان، آسٹریلیا، ترکی، برطانیہ، پالاؤ، جنوبی افریقہ، البانیہ، ڈنمارک، جرمنی، ملائیشیا، جنوبی کوریا، اسپین اور یوکرین کے سرمایہ کاروں کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاری بھی شامل رہی۔

ان رجسٹریشنز میں سے 99.9 فیصد ایس ای سی پی کے eZfile سسٹم کے ذریعے آن لائن مکمل کی گئیں۔ نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کا مجموعی ادا شدہ سرمایہ 8.4 ارب روپے رہا، جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد بڑھ کر 283,540 ہو گئی۔

کارپوریٹ ڈھانچے کے لحاظ سے نجی لمیٹڈ کمپنیاں نئی رجسٹریشنز کا 59 فیصد رہیں، جبکہ سنگل ممبر کمپنیوں کا حصہ 38 فیصد تھا۔ باقی 3 فیصد میں پبلک اَن لسٹڈ کمپنیاں، غیر منافع بخش تنظیمیں، اور لمیٹڈ لائیبلیٹی پارٹنرشپس شامل ہیں۔ صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ 1,998 کمپنیوں (52 فیصد) کی رجسٹریشن ہوئی، اس کے بعد اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں 747 (19 فیصد)، سندھ میں 601 (15 فیصد)، خیبر پختونخوا میں 343 (9 فیصد)، گلگت بلتستان میں 127 (3 فیصد)، اور بلوچستان میں 65 (2 فیصد) کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

سیکٹر ل تجزیے کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبے سرفہرست رہے جہاں 729 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ اس کے بعد ٹریڈنگ (613)، سروسز (494)، اور رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ و کنسٹرکشن میں (347) نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ دیگر شعبوں میں سیاحت و ٹرانسپورٹ (234)، فوڈ اینڈ بیوریجز (183)، تعلیم (145)، مائننگ اینڈ کوارئنگ (100)، مارکیٹنگ و ایڈورٹائزنگ (95)، کمیونیکیشنز (83)، ٹیکسٹائل (77)، کارپوریٹ زرعی فارمنگ (75)، فارماسیوٹیکلز (65)، ہیلتھ کیئر (62)، انجینئرنگ (60)، فیول اینڈ انرجی (55)، اور آٹو و متعلقہ صنعتیں (45) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 419 کمپنیاں مختلف دیگر شعبوں مثلاً کیمیکلز، کاسمیٹکس و ٹوائلٹریز، کیبلز و الیکٹریکل گڈز، اور پیپر و بورڈ میں رجسٹر کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں