شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر کی اپنے سابق بوائے فرینڈ گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ مبینہ شادی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔
ہانیہ عامر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عاصم اظہر کے ساتھ اپنی شادی کے بارے میں کچھ مبہم سا اشارہ دیا ہے۔
عاصم اظہر کے ساتھ دوبارہ قربتیں کی خبریں تو کافی عرصے سے گرم تھیں لیکن ان کے ساتھ شادی کا معاملہ اس وقت ہاٹ ایشو بنا جب دونوں کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں جوڑا مہندی کا لباس پہنے رقص کر رہا ہے۔
علاوہ ازیں حال ہی میں عاصم اظہر کے نئے میوزک البم اور سوشل میڈیا پوسٹس میں بعض اشاروں سے بھی مداحوں کو یقین ہوا کہ یہ پیغامات ہانیہ عامر کے لیے ہیں۔
یاد رہے کہ عاصم اظہر کی منگنی ماڈل اور اداکارہ میرب علی سے ہوئی تھی لیکن وہ جلد ہی ٹوٹ گئی جس کے بعد عاصم اظہر کو ہانیہ عامر کی جانب دوبارہ سے متوجہ پایا گیا۔











