شمالی کوریا میں نئے حکمراں کیلیے ووٹنگ؛ سربراہِ مملکت کے نام کا اعلان

شمالی کوریا کی حکمراں جماعت ورکز پارٹی آف کوریا کے نیشنل کانگریس نے پانچ برس بعد نئے حکمراں کا انتخاب کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگریس میں ہزاروں پارٹی رہنماؤں، اعلیٰ سرکاری عہدیداروں اور فوجی قیادت نے شرکت کی۔

جہاں کم جونگ اُن کو متفقہ طور پر دوبارہ جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا اس طرح وہ ایک بار پھر شمالی کوریا کے حکمراں بن گئے۔

اجلاس کے شرکا نے متفقہ طور پر ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ مدت کے لیے پارٹی پالیسیوں اور قومی سمت کی توثیق کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں