ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سیمی فائنل میچز کیلیے آفیشلز کا اعلان

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے دونوں سیمی فائنل میچز کے لیے آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

بدھ کو کولکتہ میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔

اس میچ میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور الیکس وارف آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

ایلنگ ورتھ دو سال قبل اسی مرحلے پر جنوبی افریقا کی یادگار فتح میں بھی امپائرنگ کر چکے ہیں، جب پروٹیز نے افغانستان کو صرف 56 رنز پر آؤٹ کر کے نو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اس بار وارف نے گروپ مرحلے میں نیوزی لینڈ کی افغانستان کے خلاف جیت کی نگرانی کی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں