ایران ڈیل چاہتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے؛ ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہماری فوج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ایران ڈیل چاہتا ہے، جس کے لیے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے نیوکلیئر بلیک میلنگ کو ختم کر دیا، ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو وہ مشرق وسطیٰ میں استعمال کر چکا ہوتا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایرانی رجیم کے خطرے کو ختم کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر میں امریکا کا صدر نہ ہوتا تو آج امریکا ختم ہوچکا ہوتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں نے جرائم پیشہ افراد اور قاتلوں کو امریکا سے نکالا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ماضی میں دنیا کے بدترین افراد کو امریکا میں داخلے کی اجازت دی گئی جبکہ موجودہ حکومت ایسے عناصر کے خلاف سخت مؤقف رکھتی ہے جو امریکا میں جرائم میں ملوث ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں