غیر قانونی کلینک کیس، ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

غیر قانونی کلینک کیس میں ٹک ٹاکر ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے غیر قانونی کلینک کیس میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔

اسپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے کیس پر سماعت کی۔

عدالت نے غیر قانونی کلینک کیس میں 50 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ملزمہ کی عبوری ضمانت 15 اپریل تک منظور کرلی۔

عدالت نے ملزمہ فضیلہ عباسی کو شامل تفتیش ہونے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں