اسرائیل کا ایران پر بڑا حملہ، تہران میں یہودی عبادت گاہ تباہ، کئی شہر دھماکوں سے گونج اٹھے

ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے ساتھ واقع ایک یہودی عبادت گاہ بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ یہ دعویٰ ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حملہ تہران کے مرکزی علاقے میں کیا گیا جہاں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، تاہم اس کے قریب واقع یہودی عبادت گاہ بھی زد میں آ کر تباہ ہو گئی۔ علاقے کی تنگ گلیوں کے باعث قریبی عمارتوں کے اندرونی اور بیرونی حصوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

تاحال اس حملے میں جانی نقصان کی کوئی مصدقہ اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں، تاہم ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے ممکنہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ ایرانی نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری ویڈیوز میں تباہی کے مناظر اور امدادی کارکنوں کو ملبہ ہٹاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں