ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان نے یوگنڈا کو 125 رنز سے ہرا دیا

افغانستان نے ٹی 20ورلڈ کپ میں پہلے میچ میں یوگنڈا کو 125 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا۔
گروپ سی کا یہ میچ امریکی ریاست رہوڈ آئیلینڈ کے شہر پروویڈنس میں کھیلا گیا جہاں یوگینڈا سے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں افغان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔
افغانستان کے اوپنر رحمت اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے ٹیم کیلئے 154 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو شاندار اسٹارٹ فراہم کیا، ابراہیم زدران 1 چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر 70 رنز بنائے اور وہ مسابا کا شکار بنے۔
رحمت اللہ گربازنے 45 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 76 رنز اسکور بنائے، نجیب اللہ زدران صرف 2 رنز اسکور کر پائے جبکہ گلبدین نائب نے 4 اور عظمت اللہ عمرزئی نے 5 رنز اسکور کیے۔محمد نبی 16 گیندوں پر 14 رنز اور کپتان راشد خان ایک گیند پر دو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
یوگنڈا کی جانب سے برائین مسابا اور کوسمس کیووٹا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ الپیش راماجانی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یوگنڈا کی پوری ٹیم 16 اوورز میں 58 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اس طرح افغانستان کو 125 رنز کے بڑے مارجن سے فتح حاصل ہوئی، افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی نے پانچ، نوین الحق اور راشد خان نے دودو جبکہ مجیب الرحمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں