ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے ہرا دیا

بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں پاکستان کو شکست سے دوچار کردیا۔

120 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی 26 کے اسکور پر پہلی وکٹ گری،کپتان بابر اعظم 13 رنز بنا کر بھمرا کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی 57 رنز پر دوسری وکٹ گری، عثمان خان 13 رنز بنا کر اکشرپٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی 73 رنز پر تیسری وکٹ گِری،فخر زمان 13 رنز بنا کر پانڈیا کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی 80 کے اسکور پر چوتھی وکٹ گری، محمد رضوان 31 رنز بنا کر بھمرا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔پاکستان کی 88 رنز پر 5ویں وکٹ گری،شاداب خان 4 رنز بنا کر پانڈیا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کی 102 رنز پر چھٹی وکٹ گری۔ساتویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی عماد وسیم تھے ،عماد وسیم 15 رنز بناکر ارشدیپ کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں بھارت نے جیت کیلئے پاکستان کو 120 رنز کا ہدف دیا۔نیو یارک میں جاری ہائی وولٹیج میچ میں بھارت کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی نہ پہنچ سکے، اوپنرز محض 19 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

نسیم شاہ نے اپنے پہلے ہی اوور کی تیسری گیند پر ویرات کوہلی کو 4 رنز پر آئوٹ کردیا،عثمان خان نے پوائنٹ پر کوہلی کا کیچ پکڑا۔

بھارتی کپتان روہت شرما 13 رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوگئے، ان کی وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کی۔

بھارت کی 58 کے اسکور پر تیسری وکٹ گری، نسیم شاہ کی گیند پر اکشر پٹیل 20 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوئے۔

بھارت کی 89 کے اسکور پر چوتھی وکٹ گری،حارث رؤف کی گیند پر سوریا کمار یادو 7 رنز بناکر شارٹ مڈ آف پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی پانچویں وکٹ 95 پر گری ،نسیم شاہ نے شیومن دوبے کو 3 رنز پر کیچ آئوٹ کیا۔96رنز پر چھٹی وکٹ گری،پنت 42رنز بناکر کیچ آوٹ ہوئے، ساتویں وکٹ بھی 96رنز پر گری،روندرا جدیدا بغیر کوئی رنز بناکر کیچ آوٹ ہوئے۔

بھارت کی 112 کے اسکور پر 8ویں وکٹ گری،حارث رؤف کی گیند پر ہاردِک پانڈیا 7 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔بھارت کو 112 رنز پر ہی نویں وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا،حارث رؤف کی گیند پر بھمرا بغیر کوئی رنز بنائے عماد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی ارشدیپ سنگھ تھے جو 9 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے۔بھارت کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 119 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم میں اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹاس جیتنے کے بعد کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا ٹیم میں 4فاسٹ بالر شامل ہیں،آج کے میچ میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔ماضی ماضی ہے ،آج کےمیچ پر فوکس ہے،آج نیا دن ہے ،100فیصد کارکردگی دکھائیں گے، کل کا دن بھول جائیں۔

بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا پہلے بیٹنگ کرنا ہمارے لیے بڑ ا چیلنج ہوگا، اچھااسکور کرنے کی کوشش کریں گے،ہر میچ ہمارے لیے اہم ہے،ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں