خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کے بحران پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور وزیر داخلہ محسن نقوی میں رابطہ ہوا۔
علی امین گنڈا پور نے تحفظات سے آگاہ کیا، دونوں رہنماؤں کا صوبے میں 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ پر آئندہ دو روز میں مشاورت اور مذاکرات پر اتفاق ہوا، وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ کے پی نے اتفاق کیا کہ افہام و تفہیم سے باہمی غلط فہمیاں دور کی جائیں گی۔
علی امین گنڈا پور نے محسن نقوی کو گرڈ سٹیشنز کی حفاظت اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی، محسن نقوی نے کہا کہ پوری کوشش ہے خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو، تمام وفاقی تنصیبات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔