پی ٹی آٹی کا چیف الیکشن کمشنر اور چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے چیف الیکشن کمشنر اور چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت کو تقویت ملی، پاکستان میں جمہوری قوتوں کےلیے آج خوشی کا دن ہے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک تھی اور ایک رہےگی، الیکشن کمیشن ہماری مخصوص نشستیں ہمیں الاٹ کرے۔

اس موقع پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ سب کو دلی مبارکباد دیتا ہوں، پوری قانونی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے، چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ارکان فوری مستعفی ہوں، الیکشن کمیشن کے تمام اقدامات بدنیتی پر مبنی تھے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ آئین کی غلط تشریح کرتے ہیں ،ان پر آرٹیکل چھ لگنا چاہیے،ذاتی انا کے باعث چیف الیکشن کمشنر نے بلے کا نشان لیا۔

رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ الیکشن فراڈ کوچھپانےکےلیےبھونڈے الیکشن ٹربیونل بنائےجارہےہیں، من پسند ریٹائرڈ ججوں کوالیکشن ٹربیونل میں عدالت قبول نہیں کرےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں