ورلڈ نمبر ون یانک سنر نے یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا

ورلڈ نمبر ون یانک سنر نے یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا

اٹلی کے یانک سنر نے فائنل میں امریکا کے ٹیلر فرٹز کو شکست دیتے ہوئے یو ایس اوپن گرینڈ سلام کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

یانک سنر کی کامیابی کا اسکور چھ تین، چھ چار اور سات پانچ رہا، دونوں کے درمیان یہ فائنل میچ دو گھنٹے 15 منٹ تک جاری رہا۔

واضح رہے کہ یانک سنر کا یہ کیریئر کا دوسرا گرینڈ سلام ٹائٹل ہے۔

یاد رہے کہ یانک سنر نے رواں برس آسٹریلین اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔

دوسری جانب یو ایس اوپن ویمن ٹائٹل کی فاتح ارینا سبالانکا نے بھی رواں برس آسٹریلین اوپن میں کامیابی حاصل کی۔

ارینا سبالانکا نے بھی رواں برس دو گرینڈ سلام ٹائٹل جیتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں