امریکی شخص

امریکی شخص غلطی سے 18 برس پڑوسی کے بجلی کے بل ادا کرتا رہا

امریکی شخص غلطی سے 18 برس پڑوسی کے بجلی کے بل ادا کرتا رہا
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک شخص غلطی سے برسوں اپنے پڑوسی کے بجلی کے بل ادا کرتا رہا۔
اس حوالے سے پتہ چلا ہے کہ مذکورہ بالا شخص نے 18 برس تک پڑوسی کے بجلی کے بل کو اپنا بل سمجھ کر ادا کیا۔
کین ولسن نامی یہ شخص 2006 سے اسی اپارٹمنٹ میں رہ رہا ہے اس نے کہا کہ اس نے حال ہی میں نوٹس کیا کہ اس کا پیسیفک گیس اور الیکٹرک بل بڑھتا جارہا ہے جس پر اس نے توانائی کے استعمال میں کمی کی کوشش کےلیے اقدامات کیے۔
لیکن جب اسکا بل نیچے نہیں آیا تو اس نے پیسیفک گیس اور الیکٹرک سے رابطہ کیا۔ اسکے مطابق وہ سمجھا تھا کہ کوئی لیکیج یا پھر میری بجلی کوئی چرا رہا ہے یا پھر میٹر خراب ہے۔
جس کے بعد کمپنی کا ایک ملازم میٹر کا معائنہ کرنے میرے گھر آیا تو پتہ چلا کہ کمپنی مجھ سے میری پڑوسی کا بل وصول کررہی تھی اور ایسا گزشتہ 18 برس سے ہورہا تھا۔
کمپنی کے مطابق وہ کین ولسن کی بلوں کی ادائیگی کے معاملے کو درست کرے گی۔
امریکی شخص کین ولسن نامی یہ شخص 2006 سے اسی اپارٹمنٹ میں رہ رہا ہے اس نے کہا کہ اس نے حال ہی میں نوٹس کیا کہ اس کا پیسیفک گیس اور الیکٹرک بل بڑھتا جارہا ہے جس پر اس نے توانائی کے استعمال میں کمی کی کوشش کےلیے اقدامات کیے۔
بل نیچے نہیں آیا تو اس نے پیسیفک گیس اور الیکٹرک سے رابطہ کیا۔
کمپنی کا ایک ملازم میٹر کا معائنہ کرنے میرے گھر آیا تو پتہ چلا کہ کمپنی مجھ سے میری پڑوسی کا بل وصول کررہی تھی اور ایسا گزشتہ 18 برس سے ہورہا تھا۔
کمپنی کے مطابق وہ کین ولسن کی بلوں کی ادائیگی کے معاملے کو درست کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں