کرکٹ کوچ کی تلاش

پی سی بی کو اچھے کرکٹ کوچ کی تلاش، اشتہار جاری

لاہور: پی سی بی کو اچھے کرکٹ کوچ کی تلاش ہے، جس کیلئے میڈیا میں اشتہار جاری کردیا گیا ہے.
قومی کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس گزشتہ کچھ عرصہ سے کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں انتہائی خراب جاری ہے. پہلے ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی نے جگ ہنسائی کا موقع دیا اور اب حال ہی میں بنگلا دیش سے ٹیسٹ کرکٹ میں وائٹ واش ہونے پر تجزیہ کاروں نے تنقید کے خوب ڈونگرے برسائے اور کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی آڑھے ہاتھوں لیا.
کرکٹ کے ذمہ داران نے اب اس شرمندگی اور خجالت کے تسلسل کو روکنے کیلئے کچھ اقدامات کرنا شروع کردیے ہیں.
ان اقدامات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے ، یہ تو انے والا وقت ہی بتائے گا، فی الحال پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ریڈ بال ٹیم (ٹیسٹ میچز کھیلنے والی ٹیم) کے ہائی پرفارمنس اچھے کرکٹ کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار جاری کردیا۔
پی سی بی کو اچھے کرکٹ کوچ کی تلاش، اشتہار جاری
پی سی بی کے مطابق ہائی پرفارمنس کوچ، ہیڈ کوچ کی گیم پلاننگ میں معاونت کرے گا جبکہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس میں اضافے کیلئے ٹورنامنٹس سے پہلے اور بعد میں تیاریوں کے حوالے سے بھی ہیڈ کوچ کو مطلع کرے گا۔
اس پوزیشن کیلئے 5 سالہ تجربہ اور کم از کم لیول 2 کوچ درخواست دینے کے اہل ہیں، خواہشمند امیدوار 7 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں ٹم نیلسن نے ہائی پرفارمنس کوچ کی ذمے داری نبھائی تھی، انہیں ساؤتھ آسٹریلیا سے ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی لائے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹم نیلسن ہی ریڈ بال کے ہائی پرفارمنس کوچ ہوں گے، باقاعدہ تقرری کے لیے ضروری کارروائی کے طور پر اشتہار دے دیا گیا ہے۔
اس طرح کے اقدامات اگرچہ اس سے پہلے بھی ڈنگ ٹپاو پالیسی کے طور پر کیے جاتے ہیں، لیکن ان حالیہ اقدامات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے ،اس کے بارے میں قبل از وقت کچھ نہیں کیہا جاسکتا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں