آئی ایس آئی

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

آپ کو جان کر خوشی ہو گی کہ ان کے والد بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فرائض انجام دیتے رہے ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈیویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں.

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈویڑن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ ہیں۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فوجی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد غلام محمد بھی لیفٹیننٹ جنرل تعینات رہے

انہوں نے کورکمانڈر راولپنڈی کے فرائض بھی انجام دیے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کے والد کو جنرل جی ایم کے طور پر جانا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو 6 اکتوبر 2021 کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں