طلاق کا مطالبہ

شوہر ہر روز نہاتا نہیں، دلہن کا 40روز بعد ہی طلاق کا مطالبہ

شوہر کروز نہاتا نہیں، دلہن کا 40روز بعد ہی طلاق کا مطالبہ
یوں تو بھارت میں ہمیشہ ہی عجیب و غریب واقعات پیش آتے رہتے ہیں، لیکن حال ہی میں ایک ایسا واقعہ بھی پیش آیا، جس نے ہنسنے کے ساتھ ساتھ رونے کا سامان بھی کیا.
یہ عجیب و غریب واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں پیش آیا، ہوا کچھ یوں کہ ایک خاتون نے اپنی شادی کے ایک ماہ بعد ہی شوہر سے علیحدگی یعنی طلاق کا مطالبہ کردیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق نئی نویلی دلہن نے اپنے شوہر کی جانب سے حفظانِ صحت کے معاملے کی وجہ سے طلاق مانگی ہے.
دلہن نے کہا کہ کیونکہ اس کا شوہر صفائی ستھرائی کا خیال نہیں رکھتا اور وہ یعنی شوہر ہع روز نہاتا بھی نہیں۔
طلاق مانگنے والی خاتون کا کہنا تھا کہ یہ شخص جس کا نام راجیش ہے، وہ مہینے میں صرف ایک یا دو بار نہاتا ہے،
اس عمل سے یعنی مہینے میں ایک دو بار نہانے کی وجہ سے اس کے شوہر کے جسم سے بدبو آتی ہے ، جو ناقابل برداشت ہے، یہی وجہ ہے کہ شادی کے صرف 40 دن بعد ہی خاتون نے اس شادی سے نجات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میدیا کی رپورٹس کے مطابق اس نئی نویلی دلہن کا نیا نویلا شوہر ہفتے میں ایک بار (گنگاجل) یعنی گنگا کا پانی خود پر چھڑکتا ہے ،جسے عموما ہندوکمیونٹی میں مقدس سمجھا جاتا ہے تاہم شادی کے بعد راجیش نامی اس شخص نے اپنی بیوی کے انتہائی اصرار پر 40 دنوں میں صرف اور صرف 6 بار غسل کیا۔
مذکورہ خاتون نے طلاق کی درخواست دائر کرنے کے بعد اپنے والدین کے گھر یعنی اپنے میکے جانے کا فیصلہ کیا.
یہی نہیں بلکہ لڑکی کے والدین کی طرف سے بھی پولیس میں ایک رپورٹ درج کرائی گئی ہے، جس میں لڑکی کے جہیز کا سامان واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں