موجیں لگ گئیں، سرکاری ملازمین کا ہاؤس رینٹ، 1 لاکھ 42 ہزار سے زائد ہوگیا، اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا.
وفاقی حکومت نے شہر اقتدار اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت چھ مختلف بڑے شہروں میں سرکاری ملازمین کے ہاوس رینٹ میں اضافہ کردیا ہے.
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں 45 فیصد اضافہ کیا گیاہے۔
وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا بنیادی مقصد روز مرہ کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے پریشان حال سرکاری ملازمین کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
وزارت ہاوسنگ نے جو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، اس کے مطابق، نظرثانی شدہ ہاؤس رینٹ الاؤنس کی شرح گریڈ اور شہر کے لحاظ سے کی گئی ہے۔
گریڈ 22 کے سرکاری ملازمین کے لیے اسلام آباد میں کرایہ کی حد 98,444 روپے سے بڑھا کر 142,743 روپے ماہانہ کی گئی ہے، اسی طرح دیگر شہروں میں اسے 89,230 روپے سے بڑھا کر 125,989 روپے کیا گیا ہے۔
گریڈ 21 کے سرکاری ملازمین کو اسلام آباد میں 119,278 روپے ماہانہ ہاوس رینٹ کی مد میں ملیں گے، دیگر شہروں میں اسی گرید میں ملازمین کو 98,378 روپے ماہانہ ملیں گے.
گریڈ 20 کے سرکاری ملازمین کے لیے وفاقی دارالحکومت کے لیے کرائے کی حد 99,615 روپے ماہانہ کردی گئی ہے، باقی تمام شہروں کے لیےیہ حد 82,696 روپے ماہانہ کی گئی ہے۔
اسلام آباد میں گریڈ 19 کے سرکاری افسران کو اب کرایہ الاؤنس کی مد میں 79 ہزار 320 روپے ماہانہ ملیں گے، جبکہ باقی شہروں میں سرکاری ملازمین 65 ہزار 542 روپے ماہانہ وصول کریں گے.
گریڈ 17 اور 18 کے سرکاری ملازمین کے لیے کرایہ الاونس کی حد اسلام آباد میں 59,669 روپے ہےاور دیگر شہروں میں یہی حد49,808 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نچلے درجے کے سرکاری ملازمین کا ہاؤس رینٹ، نظر ثانی شدہ شرحیں حسب ذیل ہیں:
گریڈ 14-16 کے سرکاری ملازمین کو اسلام آباد میں ماہانہ 45,073 روپے ملیں گے اور دیگر شہروں میں سرکاری ملازمین کو ماہانہ 37,665 روپے ماہانہ ملیں گے۔
گریڈ 11-13 کے سرکاری ملازمین اسلام آباد میں ماہانہ 35,878 روپے وصول کریں گےاور باقی شہروں میں 30,815 روپے ماہانہ لیں گے
گریڈ 7-10 کے سرکاری ملازمین کو اسلام آباد میں ماہانہ 23,784 روپے ملیں گے اور باقی شہروں میں ملازمین کو 20,112 روپے ماہانہ ملیں گے۔
گریڈ 3-6 کے ملازمین کو اسلام آباد میں 15,921 روپے ماہانہ ملیں گے، دیگر شہروں میں 13,230 روپے ماہانہ ملیں گے .
گریڈ 1-2 کے ملازمین کو وفاقی دارالحکومت میں ماہانہ 10,192 روپے ملیں گے ، جبکہ باقی شہروں میں ماہانہ 9,590 روپے ملیں گے۔
اس اضافے سے ملک بھر کے ہزاروں سرکاری ملازمین کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔