ہر رات 8 سے 9 گھٹنے سوئیے اور پیسہ کمائیے کے اعلان کے تحت بھارتی کمپنی ویک فٹ نے دس لاکھ روپے تنخواہ کی پیشکش کرتے ہوئے کھلبلی مچا دی۔
بھارت کی کمپنی ویک فٹ (WakeFit) نے صرف سونے کی ذمے داری کے ساتھ دس لاکھ تنخواہ کے عوض انوکھی اور دلچسپ نوکری کی پیشکش کرتے ہوئے دنیا بھر کے عوام کے حیرت زدہ کر دیا۔
منفرد اور دلچسپ آفر کرنے والی کمپنی نے دو ماہ کا پروفیشنل سلیپ انٹرن پروگرام متعارف کروایا ہے۔ جس میں حصہ لینے والے افراد کو ماہانہ 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
اس انٹرن شپ پروگرام میں شامل ہونے والے افراد کو مشقت آمیز کام نہیں کرنا ہوگا بلکہ سوئیے اور پیسہ کمائیے کے فارمولے کے تحت ہر رات آٹھ سے نو گھنٹے کی بھرپور نیند پوری کرنی ہو گی۔ اس کے علاوہ دن کے اوقات میں صرف 20 منٹ کا قیلولہ کرنا ہوگا۔
انٹرن شپ میں حصہ لینے والے افراد کی عمر 22 سال یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے جو کسی بھی مضمون میں بیچلر یا ماسٹر ڈگری کے حامل ہوں۔
دو ماہ کے اس پروفیشنل سلیپ انٹرن پروگرام متعارف میں حصہ لینے والے افراد کو ماہانہ 10 لاکھ روپے معاوضہ ملے گا۔