کرکٹرز کا فٹنس ٹیسٹ

کرکٹرز کا فٹنس ٹیسٹ: بورڈ کا کھلاڑیوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

لاہور: کرکٹرز کا فٹنس ٹیسٹ: بورڈ کا کھلاڑیوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹنس ٹیسٹ کے نئے دور کا آغاز 30 ستمبر کو ہوگا، جس میں 8 سے 10 پلئیرز حصہ لیں گے۔
کرکٹرز کا فٹنس ٹیسٹ:
اس قبل ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں کچھ پلئیرز حصہ نہیں لے سکے تھے جبکہ چند کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں پاس ہونے سے قاصر رہے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے رہ جانیوالے اور ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ایک موقع اور دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کھلاڑیوں پر فٹنس کی بنیاد پر جرمانہ عائد نہ کیا جائے۔
اس ٹیسٹ میں 2 کلومیٹر کی ڈور کے علاوہ دیگر امتحانات بھی شامل ہیں تاکہ پلئیرز کی فٹنس کی جانچ کی جاسکے۔
دوسری جانب بورڈ نے گزشتہ دنوں کھلاڑیوں کی فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کیلئے کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تقرری کی فیصلہ کیا تھا، جو کنسلٹنٹ اور ڈومیسٹک فزیوز کیساتھ ملکر پلئیرز کی فٹنس کو یقینی بنائے گا۔
قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹرز کے فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کیلئے ایک اور تقرری کا فیصلہ کرتے ہوئے اس مقصد کیلئے ہائرنگ کیلئے اشتہار دیا تھا.
اس کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کی سطح پر کرکٹرز کی تکلیف کی تشخیص میں مسائل کا سامنا رہا ہے
اس لیے اب کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تقرری کی فیصلہ کیا گیا ہے، جو کرکٹرز کے مسائل کی بروقت تشخیص، علاج اور ری ہیب کا ذمہ دار ہوگا۔
کہا گیا تھا کہ کنسلٹنٹ قومی اور ڈومیسٹک فزیوز اور ٹرینرز کے ساتھ رابطہ رکھ کر کھلاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنائے گا۔
کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کے عہدے کے خواہشمند امید وار 10 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں