نیرج چوپڑا کا اعتراف

نیرج چوپڑا کا اعتراف : اولمپکس میں ارشد کی تھرو دیکھ کر ہوش اڑ گئے تھے

نیرج چوپڑا کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی دیوہیکل تھرو کے بعد کیا ہوا پتا نہیں، بھارتی جویلین تھرور کے مطابق میرے ہوش ٹھکانے پر نہیں رہے تھے۔

ٹوکیو اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ اور پیرس اولمپکس کے سلور میڈلسٹ بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کا اعتراف ایک حالیہ انٹرویو میں سامنے آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کی دیوہیکل تھرو سے میں دباﺅ میں آگیا تھا، تھرو دیکھ کر میرے اوسان خطا ہو گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی تھرو ایتھلیٹ کے مائنڈ سیٹ کی عکاسی کرتی ہے، میری پہلی تھرو اچھی تھی لیکن میرا فاﺅل ہو گیا، میں نے نئے ٹریک پر فاﺅل سے بچنے کے لیے ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

نیرج چوپڑا کا اعتراف کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اولمپکس میں مقابلہ بہت سخت تھا، ارشد ندیم نے اس کے بعد اچھی تھرو کر دی، میری تھرو بھی اچھی رہی تھی اس کے بعد کیا ہوا پتا نہیں، وہ کہتے ہیں ناکہ جوش کے ساتھ ہوش بھی رکھنا چاہیے۔

بھارتی جیولین تھرور نے کہا کہ اس دن میں جوش میں تھا اور بہت زیادہ غصہ تھا کہ مجھے کچھ کرنا ہے لیکن اس دوران تکنیکی چیزیں چھوٹ گئیں۔ ہوش کی بجائے جوش سے کام لینے پر نقصان اٹھانا پڑا.

یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں نیرج چوپڑا اپنے گولڈ میڈل کا دفاع نہیں کر سکے تھے اور ارشد ندیم نے اولمپکس کے ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا جبکہ نیرج نے سلور میڈل جیتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں