بابر اعظم کا استعفا

بابر اعظم کا استعفا: کنگ نے ون ڈے کپتانی چھوڑدی

لاہور: بابر اعظم کا استعفا: کنگ نے ون ڈے کپتانی چھوڑدی
بابر اعظم نے قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفی دے دیا۔
بابر اعظم نے اپنے استعفے میں لکھا کہ وہ کپتانی چھوڑنے کے بعد بطور کھلاڑی کردار ادا کرنے اور ذمہ داری پوری کرنے کیلیے تیار ہیں اس کے ساتھ ہی اپنی پرفارمنس پر توجہ بھی دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ میں نے اس سے گذشتہ ماہ پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ کو مطلع کر دیا تھا،اس ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات رہی لیکن اب وقت آ گیا کہ میں کپتانی سے دستبردار ہو جاؤں اور اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کروں۔
بابر اعظم کا استعفا
انھوں نے کہا کہ کپتانی کا تجربہ بہت فائدہ مند رہا لیکن اس کے ساتھ بہت زیادہ ذمہ داری بھی آئی، میں اپنی کارکردگی کو ترجیح دینا، بیٹنگ کا لطف اٹھانا اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں اور یہ سب مجھے خوشی دیتا ہے۔
سابق کپتان نے لکھا کہ کپتانی چھوڑنے سے مجھے آگے بڑھنے میں مدد ملے گی اور میں اپنی توانائی کو کھیل بہتر کرنے پر لگاؤں گا اور انفرادی ترقی پر زیادہ توجہ دینے کے قابل ہو سکوں گا۔
انھوں نے مداحوں سے کہا کہ آپ کی مسلسل حمایت اور یقین پر آپ سب کا مشکور ہوں، آپ کا جوش و جذبہ میرے لیے بے حد معنی رکھتا ہے.
انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر جو حاصل کیا میں اس پر فخر محسوس کرتا ہوں،مستقبل میں بطور کھلاڑی ٹیم کیلیے اپنا کردار ادا کرنے کیلیے بھی پرجوش ہوں۔
واضح رہے کہ بابر اعظم اس وقت قومی ٹیم کی ون ڈے ٹیم کی قیادت کررہے تھے۔
انھوں نے کہا کہ کپتانی کا تجربہ بہت فائدہ مند رہا لیکن اس کے ساتھ بہت زیادہ ذمہ داری بھی آئی، میں اپنی کارکردگی کو ترجیح دینا، بیٹنگ کا لطف اٹھانا اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں اور یہ سب مجھے خوشی دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں