ششاپنگما:تمام چوٹیاں سر کرنے والے پاکستانی کوہ پیما سرباز خان کا کیریر
پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیاں سر کرکے منفرد کارنامہ انجام دیا اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔
سرباز خان نے پاکستان کی کوہ پیمائی کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کردیا ہے اور وہ تبت میں واقع 8 ہزار 27 میٹر بلند چوٹی ششاپنگما سر کرکے دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سرکرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔
دنیا کی 14 ویں بلند ترین چوٹی سرکرنے کے بعد وہ ان کوہ پیماؤں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے تمام بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سرباز خان نے دنیا کی بلند ترین 14 چوٹیاں سر کرنے کا سفر 2017 میں شروع کیا تھا
سب سے پہلے 8 ہزار 126 میٹر بلند نانگا پربت سرکیا تھا اور یہ ان کی کامیاب کوہ پیمائی کا نکتہ آغاز تھا.
بعد ازاں انہوں نے جولائی 2018 میں کے ٹو، مئی 2019 میں لہوٹسے سرکیا جہاں وہ 8 ہزار 516 میٹر بلند چوٹی سرکرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے تھے۔
پاکستانی کوہ پیما سرباز خان کے ریکارڈ:
نانگا پربت (8 ہزار 126 میٹر)۔ 2 اکتوبر 2017
کے ٹو(8 ہزار 611 میٹر)۔ 22 جولائی 2018
لہوٹسے (8 ہزار 516 میٹر)۔ 14 مئی 2019، ریکارڈ؛ یہ چوٹی سرکرنے والے پہلے پاکستانی ہیں
براڈ پیک(8 ہزار 51 میٹر)۔ 11 جولائی 2019، ریکارڈ؛ متبادل آکسیجن کے چوٹی سر کی
ماناسلو (8 ہزار 163 میٹر)۔ 25 ستمبر 2019، ریکارڈ؛ ماناسلو سر کرنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے
اناپورنا (8 ہزار 91 میٹر)۔ 16 اپریل 2021، ریکارڈ؛ اناپورنا سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے
ماؤنٹ ایورسٹ (8 ہزار 849 میٹر)۔ 12 مئی 2021
گشہ بروم ٹو (8 ہزار 35 میٹر) ۔18 جولائی 2021
دھاؤلاگری (8 ہزار 167 میٹر)۔یکم اکتوبر 2021، ریکارڈ؛ دھاؤلاگری سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے
کنگچینجونگا (8 ہزار 586 میٹر)۔ 7 مئی 2022، ریکارڈ؛ 8 ہزار میٹر بلند 10 چوٹیاں سرکرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے
ماکالو (8 ہزار 481 میٹر)۔ 28 مئی 2022، ریکارڈ؛ ماکالو سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے
گشہ بروم ٹو (8 ہزار 80 میٹر)۔ 12 اگست 2022، ریکارڈ؛ گشہ بروم ون سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے
چو اویو( 8 ہزار 188 میٹر)۔ 2 اکتوبر 2023، ریکارڈ؛ 8 ہزار سے بلند 13 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے
ششاپنگما (8 ہزار 27 میٹر)۔ 4 اکتوبر 2024، ریکارڈ؛ تمام بلند ترین 14 چوٹیاں سرکرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے