یوم یکجہتی فلسطین

وزیراعظم سے بلاول اور حافظ نعیم کی ملاقات، 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم سے بلاول اور حافظ نعیم کی ملاقات، 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا فیصلہ
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی جہاں وزیراعظم کی میزبانی میں فلسطین کے حق میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور ملاقات میں موجود سیاسی جماعتوں نے غزہ اور فسلطینیوں کے ساتھ قومی سطح پر اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غزہ اور فلسطین میں نہتے فلسطینیوں پر جاری ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھانے اور فلسطینی بہن بھائیوں کے حق میں آواز اٹھانے کے لیے وزیر اعظم کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی۔
سیاسی رہنماؤں کی ملاقات میں 7 اکتوبر کو ملک بھر میں غزہ اور فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت کے شکار نہتے مسلمان بہن بھائیوں کے لیے یوم یکجہتی منانے کا فیصلہ کیا گیا اور یوم یکجہتی فلسطین اور آل پارٹیز کانفرنس کے لیے کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔
آل پارٹیز کانفرنس کے لیے کمیٹی میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، شیری رحمان، خواجہ سعد رفیق اور نیئر بخاری شامل ہوں گے۔
ملاقات میں 7 اکتوبر کو پاکستان بھر میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی اور ان پر جاری اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے اجتماعات اور سیمینار منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں صدر مملک آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف شرکت کریں گے،
بلاول بھٹو زرداری کی فلسطین اور غزہ میں جاری نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے حوالے سے یوم یکجہتی پر بھرپور حمایت کی اور ملاقات میں جماعت اسلامی کے غزہ اور فلسطین میں جاری نہتے مسلمان بہن بھائیوں کے حق میں یکجہتی کے مؤقف کی تعریف کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں