پنجاب میں فوج طلب

پنجاب میں فوج طلب: 6 اضلاع میں تعینات کرنے کی استدعا

لاہور: پنجاب میں فوج طلب: 6 اضلاع میں فوج تعینات کرنے کی استدعا
اسلام آباد کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں بھی فوج طلب کرلی۔
دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے فوج تعینات کرنے کی استدعا کر دی۔
پنجاب کے چھے اضلاع میں بھی فوج کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے پیش نظر تعینات کرنے کا کہا گیا ہے.
تاکہ اس اہم موقع پر شرپسند عناصر بدامنی نہ پھیلاسکیں.
صوبے کے 6 اضلاع میں پاک فوج کو بلایا گیا ہے۔ پاک فوج حساس عمارتوں، ائیرپورٹس سمیت اہم عمارتوں کا کنٹرول سنبھالے گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاق کو پاک فوج کی تعیناتی کے لیے خط لکھ دیا۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں بھی فوج کو تعینات کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں