یوٹیوب صارفین کیلئےخوشخبری: یوٹیوب صارفین کیلئے ایک اور بڑی اپڈیٹ سامنے آئی ہے جس میں یوٹیوب نے اپنی شارٹس ویڈیو کی مدت 1منٹ سے بڑھا کر 3منٹ کر دی ہے۔
یوٹیوب کی طرف سے اپنے شارٹس کی مدت کو بڑھا کر ٹک ٹاک کی طرح زیادہ سے زیادہ کر کے 3 منٹ کر دیا گیا ہے جو کہ صارفین کے لئے ایک بڑی خوشخبری کی صورت میں سامنے آئی ہے۔
یوٹیوب صارفین اب ٹک ٹاک کی طرح بڑی شارٹ ویڈیوز سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
15 اکتوبر سے تخلیق کار صارفین 3 منٹ پر مبنی یوٹیوب شارٹس اپ لوڈ کر سکیں گے۔
یوٹیوب صارفین کیلئےخوشخبری:
یوٹیوب شارٹس کے پروڈکٹ مینجمنٹ کے ڈائریکٹر ٹوڈ شرمین نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ تبدیلی شارٹس پر اسٹوری شیئر کرنے کو مزید عمیق بنا دے گی جو کہ خوش آئند ہے۔
یہ تخلیق کاروں کی طرف سے سب سے زیادہ درخواست کردہ اپ ڈیٹ تھی، لہذا ہم یہ فیچر اپ ڈیٹ کرنے کے لیے مزید لچک فراہم کرنے پر پرجوش ہیں۔
تاہم یہ بات ذہن نشین رہے کہ ٹک ٹاک پہلے ہی اس پر کام کرچکا ہے۔ 2021میں ٹک ٹاک نے ویڈیوز کی زیادہ سے زیادہ لمبائی کو 60 سیکنڈ سے بڑھا کر 3 منٹ کر دیا تھا۔
ٹک ٹاک کا اقدام صارفین کی تعداد بڑھانے میں بڑا معاون ثابت ہوا تھا جس کے بعد سے یوٹیوب صارفین کی طرف سے بھی شارٹس کی لمبائی بڑھانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا.
فی الحال ٹک ٹاک میں ریکارڈ شدہ ویڈیوز 10 منٹ تک لمبی ہو سکتی ہیں اور ایپ پر اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیوز 60 منٹ تک ہی لمبی ہو سکیں گی۔