سال 1984میں اکشے کمار نے ایک مقامی ٹریول ایجنسی میں بطور چپڑاسی کام کیا تھا اور وہ گلوب سنیما میں اکثر فلمیں بھی دیکھنے آیا کرتے تھے۔
کولکتہ میں رواں سال پوجو کے دوران ایک خاص تقریب منعقد کی جا رہی ہے، جس میں مشہور گلوب سنیما کو نئے انداز میں عوام کے لیے کھولا جا رہا ہے۔
کولکتہ کا یہ تاریخی سنیما ہال 8 اکتوبر کو عوام کے لئے ایک نئی شکل میں دوبارہ کھولا جائے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بالی وڈ کے معروف اداکار اکشے کا اس علاقے سے گہرا تعلق ہے اور سال 1984میں اکشے نے ایک مقامی ٹریول ایجنسی میں بطور چپڑاسی کام کیا تھا اور وہ گلوب سنیما میں اکثر فلمیں بھی دیکھنے آیا کرتے تھے۔
ستادیپ ساہا، جو اس سینما کے نئے منتظم ہیں، انہوں نے اکشے کمار سے درخواست کی ہے کہ وہ اس یادگار موقع پر تقریب میں شرکت ضرور کریں۔
ساہا نے بتایا کہ اداکار اکشے نے اپنی فلم رکشا بندھن کی تشہیر کے دوران یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ یہاں ایک ٹریول ایجنسی میں کام کیا کرتے تھے اور گلوب سنیما میں فلمیں دیکھنے بھی آتے تھے۔
اکشے کمار نے کئی انٹرویوز میں اس بات کا ذکر کیا ہے کہ وہ 15 یا 16 سال کی عمر میں 1984 میں ٹریول ایجنسی میں کام کیا کرتے تھے اور تقریبا 150 سے 200 روپے ماہانہ کماتے تھے۔